حوزہ نیوز ایجنسی |
گواہوں کے لئیے لازم ہے گونگے ہوں
نہ انکے ہونٹ ہلتے ہوں
نہ انکے ہاتھ چلتے ہوں
اشارے انکے الٹے ہوں
گواہی جو بھی دے آکر تو اسکی شرطِ لازم ہے
زباں تالو میں چپکی ہو ۔
عدالت کے ہر اک منصف پہ لازم ہے
کہ اسکے کان بہرے ہوں
وہ اندھا اور گونگا ہو
قلم سے اسکو نفرت ہو
ہتھوڑے سے وہ لکھتا ہو
بنا دیکھے کسی کا سر
وہ بس لاٹھی چلاتا ہو
وہی منصف عدالت میں بڑا ہی معتبر ہوگا
کہ جسکے پاس لاٹھی ہو
ہتھوڑا رکھ کے اپنے سامنے جو کیس سنتا ہو
قلم دانوں سے چِڑھتا ہو
قلم کاغذ کو اپنے ملک کی مشکل سمجھتا ہو۔
وہی بس معتبر ہوگا
اسی کا فیصلہ ہوگا
ہتھوڑے اور لاٹھی سے نئے انصاف کی خاطر
یہی دستور آیا ہے
نیا دستور آیا ہے ۔
نتیجۂ فکر: مولانا نجیب الحسن زیدی زید عزہ